Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ‘ روسی صدر اور محمود عباس کی ملاقات

 فلسطین اور فلسطینی عوام کی حمایت کےلیے سب کچھ کررہے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں بتایا ہے کہ ماسکو کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر’ تشویش‘ ہے۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر پوتن نے کہا’ ہمیں سب سے بڑھ کر شہریوں کے نقصانات پر تشویش ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’ہم فلسطین اور فلسطینی عوام کی حمایت کےلیے سب کچھ کررہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’خطے میں دیرپا، قابل اعتماد اور مستحکم امن قائم کرنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی تمام قرار دادوں پرعملدرآمد اور ایک مکمل فلسطینی ریااست کا قیام ہے‘۔
محمود عباس نے صدر پوتن سے کہا’ ہم محسوس کرتے ہیں کہ روس، فلسطینی عوام کے عزیز ترین دوستوں میں سے ایک ہے‘۔
یاد رہے کہ روسی اور فلسطینی صدور نے غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی حملے کے بعد ملاقات کی ہے، جس میں گیارہ بچوں سمیت کم از کم 93 افراد ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ اس کارروائی میں 31 عسکریت پسند مارے گئے۔
ماسکو کئی برسوں سے مشرق وسطی کے تمام بڑے ملکوں بشمول اسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو متوازن کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
لیکن اسرائیل ،حماس جنگ اور یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ولادیمیر پوتن اسرائیل کے دشمنوں حماس اور ایران کے قریب آگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 39 ہزار 929 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: