Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 13 بلین ریال کی خریداری

’ملبوسات اور جوتوں پر 871 ملین ریال اور تعلیمی مواد پر 444.7 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی  شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 201.9 ملین پوائنٹس آف سیل ٹرانزیکشنز کے ذریعے 13 بلین ریال سے زیادہ کی خریداری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 4 اگست سے 10 اگست کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں نے گزشتہ مماثل مدت کے مقابلے میں کم اخراجات کئے ہیں۔
واضح رہے کہ مماثل مدت کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 14.7 بلین ریال خرچ کئے تھے۔
سعودی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’ملبوسات اور جوتوں پر 871 ملین ریال، تعمیراتی سامان پر 334 ملین ریال اور تعلیمی مواد پر 444.7 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں‘۔
’الیکٹرانک اشیا پر 203.41 ملین، پٹرول پمپ پر 873 ملین ریال، صحت پر 766.3 ملین ریال، ہوٹلوں پر 317 ملین ریال، جیولری پر 244 ملین ریال، تفریح پر 284 ملین ریال جبکہ کھانے پینے پر 1.7 بلین ریال خرچ ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: