Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں خالد بن الولید شاہراہ جزوی طور پر بند

’گاڑیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا جس کی نشاندہی نقشے میں کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ  میونسپلٹی نے کہا ہے کہ آج جمعرات سے شاہراہ خالد بن الولید جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ارسال کردہ نقشے کے حساب سے مذکورہ شاہراہ شہزادہ عبد المجید شاہراہ  کراسنگ کے قریب کام ہو رہا ہے‘۔
’ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا جس کی نشاندہی نقشے میں کی گئی ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہر کی مرکزی شاہراہوں کو معیاری رکھنے اور ٹریفک کی سلامتی کے لیے وقتا فوقتا روڈوں پر اصلاح و مرمت کا کام ضروری ہے‘۔
بلدیہ نے بھیڑ کے وقت شہریوں اور غیر ملکیوں کو دوسرے راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: