Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نجران میں مٹی کے گھر‘ وہ تعمیراتی شاہکار جو وقت کی آزمائش پر پورا اترے

ان گھروں کی تعمیر معماروں کی مہارت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران میں مٹی سے بنے گھر اس کے رچ کلچر کی علامت ہیں جنہیں مقامی لوگ ماضی سے تعلق کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ تعمیراتی شاہکار وقت کی آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ ان کی صداقت، اور فنکارانہ صلاحیت نسلوں کی ہنر مندی کا ثبوت ہے۔
ان ثقافتی خزانوں کا تحفظ صرف علاقائی ترجیح نہیں ہے بلکہ کمیونٹی کی ایک اجتماعی کوشش ہے۔

 مالکان اور لوکل کمیونٹی ان مکانات کو ان کی سابقہ شان میں بحال کرنے کے لیے کام رہے ہیں اس طرح ان کی شناخت کے ایک اہم حصے کا تحفظ کرکے آنے والی نسلوں کو ان کے اباؤ اجداد کے ساتھ ایک ٹھوس ربط فراہم کیا جا رہا ہے۔

 یہ گھر روایتی دستکاری کا شاہکار ہیں۔ یہ مقامی طور پر حاصل کردہ پتھر، مٹی اور لکڑی سے بنائے گئے ہیں۔

ان گھروں کی تعمیر کا پیچیدہ عمل بنیاد رکھنے سے چھت تیار کرنے تک بہت احتیاط سے تعمیر کیا گیا ہے جو معماروں کی مہارت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

جیسے جیسے نجران کا ارتقا جاری ہے، یہاں کے مٹی سے بنے گھروں کا تحفظ ضروری ہے۔  یہ یہاں کے طرز زندگی اور ثقافتی ورثے کا ثبوت ہیں، آنے والی نسلوں کے لیے انہیں محفوظ کیا جانا چاہیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: