Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ سے عرعر کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

کلسٹر2 ایئرپورٹس کمپنی 22 سعودی ایئرپورٹس کا انتطام کرتی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے قاہرہ سے الشرقیہ ریجن کے شہرعرعر کےلیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کیا ہے جس سے  ریجنل ایوی ایشن کے ایک بڑے مرکزکے طور پرمملکت کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
کلسٹر 2 ایئرپورٹس کمپنی کی نئی سروس قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عرعر ایئرپورٹ سے جوڑتی ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور مصر کے درمیان مسافروں کی آمد ورفت بڑھانا، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تقریب میں ایئرپورٹ کمپنی کے سینیئر حکام ، مصر کی نیل ایئر کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
کلسٹر2 ایئرپورٹس کمپنی سعودی عرب میں 22 مقامی اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کا انتطام کرتی ہے۔ اپنے انٹرنیشنل فلائٹ نیٹ ورک کو توسیع دینے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس 2023 کے دوران فضائی سروسز کے شعبے میں غیرمعمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
سال 2022 کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
۔سول ایوی ایشن کے سٹریٹجک پلان کے مطابق مملکت 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں اور دنیا بھر میں 250 منزلوں کا ہدف رکھتی ہے۔

شیئر: