Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو مالدیپ کے صدر کا مکتوب موصول

مکتوب دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے سے متعلق ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں مالدیپ کے وزیرخارجہ موسی ضمیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقاتJمختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: