Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایرانی صدر کو مکتوب

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پیغام وزیر مملکت منصور بن متعب بن عبدالعزیز کے ہاتھ بھجوایا گیا۔ فوٹو: ایس پی اے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق مکتوب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے نام ارسال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پیغام وزیر مملکت منصور بن متعب بن عبدالعزیز کے ہاتھ بھجوایا گیا ہے جو اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کو ایران پہنچے تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی شہزادہ منصور نے ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
شہزادہ منصور کے اعزاز میں منعقد تقریب میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریج اور ایران میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ بن سعود الانزی بھی شریک تھے۔
متعدد ایرانی حکام بشمول عبوری وزیر خارجہ علی بگیری کانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

شیئر: