Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ثقافت کی ’سعودی کافی ریسرچ‘ کے لیے گرانٹس

وزارت کا کہنا ہے کہ گرانٹس سعودی اور بین الاقوامی محققینن کے لیے موجود ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت ثقافت نے سعودی کافی کمپنی کے تعاون سے’سعودی کافی ریسرچ‘ گرانٹس کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گرانٹس کا مقصد سعودی کافی پر تحقیق کے ذریعے ثقافتی بیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ خطے کی کافی کی صنعت کو بھی متحرک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ گرانٹس سعودی اور بین الاقوامی محققین اور کافی کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین کے لیے دستیاب ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق گرانٹس تین بنیادی تحقیقی راستوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پہلا جزیرہ نما عرب میں کافی کی ابتدا اور اس سے وابستہ اہم ترین تاریخی ادوار اور واقعات کو دریافت کرتا ہے۔
دوسرا ثقافتی ورثے کے طور پر سعودی کافی کے درمیان تعلق پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اظہار کی زبانی شکلیں جیسے کہ شاعری، فنون لطیفہ، موسیقی، سماجی طریقوں، رسومات اور تہوار کی تقریبات۔
تیسرا راستہ مقامی کافی کی پیداوار کے فروغ سے متعلق ہے جو پائیدار اقتصادی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
یہ گرانٹ سعودی کافی سال انیشیٹو کا حصہ ہے سے کوالٹی آف لائف پروگرام کا  تعاون حاصل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں کافی کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے اور مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے منصوبوں کے مطابق گھریلو کافی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنا، کھپت اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
سعودی عرب میں کافی کی کاشت کے لیے جازان، عسیر اور الباحہ میں کافی کے درختوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔
سعودی عرب میں موجود کافی کے پھل دار درختوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

شیئر: