Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی سوڈان کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد

یہ امداد سعودی ریلیف ایئربرج کے ایک حصے کے طور پر فراہم کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد او انسانی خدمات نے حالیہ سیلاب کے بعد متاثرین کےلیے 23 ہزار فوڈ پارسل اور 3 ہزار 464 شیلٹر کٹس سے لدے 21 ٹرک سوڈان روانہ کیے ہیں۔
دریائے نیل اور شمالی ریاستیں شدید موسمی صورتحال سے دوچار ہیں جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
سعودی سفیر نے امدادی تنظیموں اور مقامی پارٹنرزکے نمائندوں کے ساتھ سوڈانی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

سعودی سفیر نے سوڈانی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

یہ امداد سعودی ریلیف ایئربرج کے ایک حصے کے طور پر فراہم کی گئی ہے جسے  سعودی امدادی ایجنسی سوڈانی عوام کی مدد کےلیے چلا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان امدادی مرکز نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے  ورلڈفوڈ پروگرام کے ساتھ مجموعی طور پر 1.4 ملین ڈالر کےدو معاہدوں پر دستخط  کیے تھے۔
ان معاہدوں کا مقصد سوڈان اور جنوبی سوڈان میں فوڈ سیکورٹی، غذائیت میں کمی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنا ہیں۔

شیئر: