Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 94 واں یوم وطنی منانے کی تیاریاں، سلوگن کیا ہوگا؟

سعودی عرب کا یوم وطنی  ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ( جی ای اے) نے 94 ویں یوم وطنی کے سلوگن کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کا یوم وطنی  ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رواں سال قومی دن ’ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں‘ کے سلوگن کے تحت منایا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ برس بھی یوم وطنی اسی تھیم کے تحت منایا گیا ہے، اس سال اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
اس سلوگن میں ’نحلم ونحق‘ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں، ہے۔
اس سلوگن کو سعودی عرب کے نقشے کی شکل دی گئی ہے جبکہ سبز رنگ قومی پرچم کی علامت ہے۔
اس سلوگن کے تحت ان بڑے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 پروگرام کا حصہ ہیں۔ تمام شعبوں میں مملکت کی پوزیشن اور اہم کردار کی نمائندگی کرتے ہیں۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ 94 ویں یو وطنی کے موقع پر منظور شدہ  برانڈنگ استعمال کریں۔

شیئر: