Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں خاتون اور بچہ سیلابی ریلے میں ڈوب گئے

’غوطہ خور اور امدادی ٹیم متوفین کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ عسیر میں موسلادھار بارش کے باعث الدبسہ نامی علاقے میں آنے والے سیلاب میں ایک خاتون اور اس کا بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جمعہ کو البرک اور عمق کمشنریوں میں ریکارڈ بارش ہوئی جس سے قریبی وادیوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی‘۔
’اطلاع ملنے پر شہری دفاع کے غوطہ خور اور امدادی ٹیم متوفین کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’سرحدی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے اسی علاقے میں متعدد افراد کو بچالیا گیا جس سیلاب میں پھنس گئے تھے‘۔
’اسی طرح البرک میں ہی ایک خاندان کا گھر مکمل طور پر ڈوب گیا جسے وہاں سے نکال کر محفوظ مقام تک منتقل کردیا گیا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے وقت وادیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہیں۔

شیئر: