نیا قانون محنت : سرکاری تعطیلات میں ڈیوٹی اوور ٹائم شمار ہوگی
’ملازم نے اگر اوور ٹائم کیا ہے تو عام دنوں کے حساب سے ایک گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹے حساب سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی نئے قانون محنت میں ملازم کی ڈیوٹی اور تنخواہ کی وضاحت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت ہیومن ریسورسز کی ویب سائٹ کے مطابق کفیل یا ادارے کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملازم کو اوور ٹائم پر گھنٹوں کے حساب سے عام دنوں کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دینے کا پابند ہوگا۔
ملازم نے اگر اوور ٹائم کیا ہے تو عام دنوں کے حساب سے ایک گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹے حساب سے ہوگا۔
نئے قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ ’کفیل یا ادارے کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ اوور ٹائم کے بدلے ملازم کو متبادل چھٹیاں دے تاہم اس کے لیے ملازم کی منظوری ضروری ہے‘۔
’کفیل یا ادارے کے پاس ہفتہ وار ڈیوٹی أوقات کے معیار پر عمل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں معیار سے زیادہ ہفتہ وارگھنٹے کام کو اوور ٹائم سمجھا جائے گا‘۔
نئے قانون میں یہ بات بھی واضح کردی گئی کہ سرکاری تعطیلات اور عید کی چھٹیوں میں ڈیوٹی اوور ٹائم شمار ہوگی۔