Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونا مزید مہنگا، پرانے زیورات کی فروخت بڑھ گئی

فی گرام سونے کے نرخوں میں 12 درھم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
 دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹیں بھی دنیا بھرکی طرح سونے کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف قیراط کے سونے کی فی گرام قیمت میں 75 فلس سے ڈیڑھ درھم  تک کا اضافہ ہوا۔
بئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں 2 ہفتوں کے دوران فی گرام سونے کے نرخوں میں 12 درھم تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ مارکیٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہےسونے کی قیمتوں میں مسلسل غیر معمولی اضافے نے استعمال شدہ سونے کے زیورات، سکے اور بسکٹس کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ مارکیٹ میں نئے زیورات کی مانگ میں کمی ہے۔
ایک جیولری شاپ کے مینجر نے بتایا حالیہ  دنوں میں بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس سے امارات میں بھی گولڈ کی قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔ قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ پرانے استعمال شدہ زیورات، سکے اور بسکٹ فروخت کررہے ہیں۔
ایک اور گولڈ شاپ کے سیلز مینجر نے کہا ان دنوں استعمال شدہ زیورات کی فروخت کا کاروبار ہورہا ہے کیونکہ جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو نئے زیورات کی خریداری کا رجحان ہوتا ہے۔ بہت کم تعداد میں سیاح سونے کی اشیا تحائف دینے کے لیے خرید رہے ہیں۔
ایک گولڈ شوروم کے سیلز مینجر نے بتایا  سونے کی قیمتوں میں اضافے نے مارکیٹ پر مختلف اثرات مرتب کیے ہیں۔ زیادہ تر لوگ سونے کے سکوں اور بسکٹ قیمتوں میں فرق کی وجہ سے فروخت کررہے ہیں۔ دکاندار اس لیے خرید رہے ہیں کیونکہ وہ نئے اور پرانے کی قیمتوں میں فرق رکھتے ہیں۔ جس سے دونوں کا فائدہ ہوتا ہے۔
امارات میں اس ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط  ایک گرام کے نرخ ڈیڑھ درہم اضافے کے بعد 304.25 تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط کی قیمت ایک درہم اضافے کے بعد 281.75 درہم رہی۔
21 قیراط ایک گرام کے نرخ 272.75 درہم ہوگئے اس کی قیمت میں 75 فلس کا اضافہ ہوا  جبکہ 18 قیراط ایک گرام کے نرخوں میں بھی 75 فلس کا اضافہ ہوا اور قیمت 233.75 درھم ریکارڈ کی گئی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: