Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کا مقبول ترین سیاحتی شہر

دبئی کے بعد لندن مقبول ترین مقامات میں دوسرے نمبر پر ہے ( فائل فوٹو: امارات الیوم)
 دبئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کے مقبول ترین سیاحتی شہروں کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ٹائٹن ٹریول نے ماہرین کی مدد سے سال 2024 کےلیے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول مقامات کی ایک فہرست شائع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر 30 ملین سے زیادہ وڈیو کلپس جبکہ انسٹا گرام پلیٹ فارم پر 123 ملین سے زیادہ پوسٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
دبئی اپنے شاپنگ سینٹرز اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے ممتاز ہے۔ یہ اپنے دلکش فن تعمیر کےلیے بھی مشہور ہے جس میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ شامل ہے۔
دبئی کے بعد برطانیہ کا شہر لندن مقبول ترین سیاحتی مقامات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کی 10.6 ملین پوسٹیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ چھٹیوں کےلیے گوگل سرچ میں 77.56 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فرانس کا شہر نیس تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر 10.2 ملین اور انسٹا گرام پیں 94 ملین پوسٹیں حاصل کیں۔ اس دوران گوگل سرچ پر 165.64 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ٹک ٹاک ایپلی کیش پر دس مقبول ترین مقامات میں دبئی، لندن، نیس، بارسلونا، پیرس، استنبول، نیویارک، میامی، سنگاپور اور ابوظبی شامل ہیں۔

شیئر: