انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی رلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن نے سال 2024 کی انڈیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں گوتم اڈانی 11.6 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) کی مالیت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب فی کس آمدنی کے لحاظ سے جی 20 میں دوسرا امیر ترین ملکNode ID: 831671
اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی نے مکیشن امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی اب قل مالیت 10.14 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) ہے۔
اس فہرست میں دیگر نمایاں ارب پتی بھی شامل ہیں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیو نادر 3.14 لاکھ کروڑ اندین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر ہیں۔