سعودی عرب فی کس آمدنی کے لحاظ سے جی 20 میں دوسرا امیر ترین ملک
سعودی عرب فی کس آمدنی کے لحاظ سے جی 20 میں دوسرا امیر ترین ملک
اتوار 28 جنوری 2024 20:41
انڈیا 9183 ڈالر فی کس آمدنی سے 19 ویں نمبر پر ہے (فوٹو: عرب نیوز)
گلوبل فنانس کی رپورٹ میں مجموعی قومی پیداوار 2024 میں فی کس آمدنی کی بنیاد پر سعودی عرب کو جی 20 کا دوسرا امیر ملک قرار دیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق اس فہرست میں امریکہ 80412 ڈالر فی کس آمدنی کے حوالے سے جی 20 میں سرفہرست ہے۔
سعودی عرب 68453 ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ دوسرے، جرمنی 66038 کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا 64674 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
انڈیا 9183 ڈالر فی کس آمدنی سے 19 ویں نمبر پر ہے۔
کینیڈا پانچویں، فرانس چھٹے، برطانیہ ساتویں، جنوبی کوریا 8 ویںٓ اٹلی نویں، جاپان دسویں، ترکیہ گیارہویں، روس بارہویں، ارجنٹائن تیرہویں، میکسیکو 14 ویں، چین 15 ویں، برازیل 16 ویں، جنوبی افریقہ 17 ویں اور انڈونیشیا 18 ویں نمبر پررہا۔