شاہی فرمان: عسکری شعبوں میں متعدد نئی تعیناتیاں
جمعرات 29 اگست 2024 15:59
’مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل مطلع الازیمع کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل مطلع الازیمع کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں بحریہ کے سربراہ جنرل فہد الغفیلی کو بھی منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
جنرل فہد الغفیلی کو سعودی مسلح أفواج کے نائب سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
بری فورس کے سربراہ جنرل فہد المطیر کو منصب سے سبکدوش کرکے وزیر دفاع کے دفتر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں میجر جنرل محمد الغریبی کو ترقی دے کر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
میجر جنرل فہد الجہنی کو ترقی دے کر جنرل بنادیا گیا ہے اور انہیں بری أفواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
میجر جنرل فہد السلمان کو ترقی دے کر جنرل بنادیا گیا ہے اور انہیں مشترکہ فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ کے مشیر سمیر الطبیب کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
جنرل مطلق الازیمع کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔