عادل الجبیر کی جمہوریہ پالاؤ کے صدر سے ملاقات
جمعرات 29 اگست 2024 13:10
’ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کی بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے جمہوریہ پالاؤ کے صدر سوانجل ویبس جونیئر سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیسیفک آئی لینڈر فورم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کی بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر مملکت برائے أمور خارجہ عادل الجبیر نے جمہوریہ پالاؤ کے صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات منتقل کئے ہیں۔
ملاقات کے دوران متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران آسٹریلیا میں سعودی عرب کے سفیر سلطان بن خزیم بھی موجود تھے۔