Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش، زائرین دعاوں میں مصروف رہے

4 ہزار کارکنان اور 500 سے زیادہ مشینوں اور ٹولز کو متحرک کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
 مدینہ منورہ اور ممکت کے دیگر علاقوں میں جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں، سڑکیں زیر آب آگئیں۔
مسجد نبوی کے صحن میں نمازی اور عمرہ زائرین بارش کے دوران دعاوں میں مشغول رہے۔
علاوہ ازیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں خدمات پر مامور دیگر اداروں کے تعاون سے بارش کے بعد نمازیوں اور عمرہ زائرین کی سیفٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مطاف کی صفائی اور اسے خشک کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے 200 سے زیادہ سپروائزر، 4 ہزار کارکنان اور 500 سے زیادہ مشینوں اور ٹولز کو متحرک کیا۔
واضح رہے اتھارٹی نے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے بھی بارش کی صورتحال سے نمنٹے کے لیے کوششیں تیزکی ہیں۔ پوری افرادی قوت اور مشینی صلاحیت کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔
تمام کھلے مقامات سے قالین ہٹا دیے گئے جبکہ افرادی قوت اور مشینوں کی مدد سے پانی کو خشک کیا گیا۔
 نمازیوں اور عمرہ زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کےلیے چھتریاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

شیئر: