Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بارش، زائرین اور سکیورٹی اہلکار دعائیں مانگتے رہے

 کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار یکم ستمبر کو مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق زائرین نے بارش کے دوران نمازعصر ادا کی اور طواف کرتے رہے۔
 وڈیو کلپس میں زائرین کو روحانی ماحول میں مسجد الحرام کے صحن اور مطاف میں زائرین اور سیکورٹی اہلکاروں کو دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔
 کعبے کی چھت سے بارش کا پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔
 ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے۔ اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

شیئر: