سعودی عرب میں منگل کو مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور دعائیں مانگیں۔
بارش کے دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔
’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے. اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔
فيديو | أمطار غزيرة يشهدها الحرم المكي#الإخبارية pic.twitter.com/fB7cjXGMWE
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) August 27, 2024