Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں نئے انڈین قونصل جنرل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کےلیے قونصلیٹ کے اقدام کا اعلان کیا (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ میں انڈین کمیونٹی نے ایک شاندار استقبالیہ تقریب میں نئے قونصل جنرل فہد احمد خان سوری کا خیرمقدم کیا۔
عرب نیوز کے مطابق تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد سپورٹ کے اظہار کے لیے موجود تھی۔
فہد احمد خان سوری نے انڈین کمیونٹی کا سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کیا، سعودی عرب اور انڈیا کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا’ تجارت میں اضافے سے ثقافتی اور اقصادی تبادلوں کو فروغ مل سکتا ہے‘۔

تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد سپورٹ کے اظہار کے لیے موجود تھی۔(فوٹو: عرب نیوز)

انڈین قونصل جنرل کا کہنا تھا’ سرمایہ کاری اور جدت کے لیے نئی راہیں کھول کر انڈین پروفیشنلز تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد کے ساتھ خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں‘۔
انہوں نے انڈین کاروباری اداروں اور پروفیشنل افراد کو رجسٹر کرنے، ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کےلیے قونصلیٹ کے اقدام کا اعلان کیا اور کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ اوپن ہاوس سیشن جاری رہیں گے۔
تقریب میں بچوں کی ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ روایتی انڈین رقص اور موسیقی بھی پیش کی گئی۔

شیئر: