Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں پاکستانی تاجروں سے تعاون کریں گے: قونصل جنرل خالد مجید

خالد مجید نے ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹلیٹی نمائش کا دورہ کیا (فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ہوٹل سپلائی اینڈ ہاسپیٹلیٹی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا دورہ کیا ہے۔
اس ایونٹ نے کاروباری برادری اور نمائش کنندگان کی طرف سے نمایاں توجہ حاصل کی ہے۔ تقریب میں پاکستانی صنعت کاروں اور پروڈیوسرز بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہے۔
قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی نمائش کنندگان نے سعودی مارکیٹ پر اپنے مضبوط اعتماد کا اظہار کیا اور وہ نمائش کے دوران بڑے کاروباری سودوں کے منتظر ہیں۔


قونصل کمرشل سعدیہ خان نے پاکستانی بزنس کےلیےتعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

قونصل جنرل خالد مجید نے مختلف پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اورنمائش کنندگان سے تبادلہ خیال کیا۔ انہیں پاکستان قونصلیٹ اور کمرشل سیکشن کی جانب سے سعودی مارکیٹ میں پاکستانی کاروبار کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جدہ میں پاکستان کی قونصل کمرشل سعدیہ خان نے کمرشل سیکشن کے ذریعے پاکستانی کاروبار کے لیے دستیاب تعاون اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
سفارتکار اور جدہ کی تاجر برادری کے کئی ارکان اس نمائش کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔
جدہ وژن ایکسپو اور کانفرنسز کی انتظامیہ نے قونصل جنرل خالد مجید کو نمائش کے دائرہ کار، امکانات اور پاکستان سے آنے والے شرکا کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

شیئر: