سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 6 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 265.92 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 262.71 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 303.90 ریال، 22 قیراط ایک گرام 278.58 اور 18 قیراط 227.93 ریال رہی۔
جبکہ 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 177.28 ریال رہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 304,502 ریال میں دستیاب رہا۔