Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کے 900 گول مکمل کر لیے

کرسٹیانو رونالڈو کے نصف گولز ایسے ہیں جو انہوں نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے کیے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی النصر کلب کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کروشیا کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کا 900واں گول کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے یو ای ایف اے نیشنز لیگ کے لزبن میں جمعے کو ہونے والے پہلے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو دو ایک سے شکست دی ہے۔
39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 34ویں منٹ میں گول کر کے 900  کا سنگ میل عبور کر لیا۔
گول کرنے کے بعد رونالڈ جذباتی انداز خوشی مناتے ہوئے دکھائی دیے۔ یہ پرتگال کی شرٹ میں ان کا 131واں گول تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کے نصف گولز ایسے ہیں جو انہوں نے ریئل میڈرڈ کی جانب سے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ گولز سپورٹنگ لزبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور سعودی النصر کلب کی جانب سے کیے گئے۔
یہ ٹیمیں پولینڈ اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ نیشنز لیگ کے تازہ ترین ایڈیشن کے گروپ اے ون میں آمنے سامنے ہیں۔
اتوار کو لزبن میں پرتگال اور سکاٹ لینڈ کا میچ ہو گا۔

شیئر: