Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2025 کی منصوبہ بندی، خدمات اور سہولتیں بہتر بنانے پر زور

اجلاس میں 2025 کے پلاننگ ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو مکہ گورنریٹ ایکس اکاؤنٹ)
 مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے اتوار کو  جدہ میں حج سیزن 1446ھ مطابق 2025 کے لیے پہلے پلاننگ اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں حج سیکٹر سے تعلق رکھنے والی 60 آرگنائزیشنز سمیت مختلف شہزادوں، وزرا اور حکام کو مدعو کیا گیا تھا۔

نائب گورنر نے حج خدمات تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا (فوٹو مکہ گورنریٹ ایکس اکاؤنٹ)

نائب گورنر مکہ نے 2025 کے حج سیزن کے لیے ٹائم لائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے معیارات پر پورا اترے گا جس میں نئے قواعد و ضوابط، کارکنوں کی بہتر تربیت اور چیلنجز سے نمٹنے کے حل شامل ہیں۔
انہوں نے حجاج کی خدمت کرنے والی تنظیموں اور اعلی معیاری خدمات کی فراہمی میں ان کی کاوشوں اور سپورٹ کو  سراہا۔

خدمات اور سہولیات کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ (فوٹو مکہ گورنریٹ ایکس اکاؤنٹ)

انہوں نے 2024 کے حج سیزن کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانے اور آئندہ برس حج کی جلد تیاریوں کو یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خدمات اور سہولتوں کو بہتر بنانے  کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب گورنر مکہ کا کہنا تھا اس اجلاس کے نتیجے میں واضح اور اعلی معیار کے منصوبے بنائے جائیں جو حج کے تجربے پر مثبت اثرات مرتب کریں۔
اجلاس میں 2024 کے حج سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں بہتر تیاریوں کے لیے 300 منصوبے شامل تھے۔ قابل ذکر کامیابیوں میں نسک کارڈ  کا اجرا، طائف  انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی حج سفر، روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کی توسیع، جدہ مکہ ہائی وے کی 51 کلو میٹر توسیع، منی سے مسجد الحرام تک ٹرانسپورٹیشن میں اضافہ اور مسجد نمرہ کے قریب اینٹی ہیٹ پینٹ کا استعمال شامل ہیں۔

اجلاس میں 2024 کے حج سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو مکہ گورنریٹ ایکس اکاؤنٹ)

اجلاس میں 2025 کے پلاننگ ماڈل کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں تیاری، آپریشنل منصوبوں، خدمات کے معیار اور آپریشنل کارکردگی  اور معیار میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس میں اس سال حج سیزن کے لیے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: