Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب خان یونس پناہ گزین کیمپ میں حملے کی شدید مذمت

’عالمی و انسانی قوانین کی مسلسل پامالی پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے خان یونس کے پناہ گزین کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غزہ کے جنوب میں خان یونس میں واقع مواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی میزائل سےبیسیوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کی طرف سے نہتے بے گناہ شہریوں کا قتل عام مسترد کرتے ہیں اور عالمی و انسانی قوانین کی مسلسل پامالی پر اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب قانونی، انسانی اور اخلاقی ضوابط کی بنا پر عالمی احتساب کا مطالبہ کرتا ہے‘۔
’عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی پامالی پر روک لگانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے‘۔

شیئر: