Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو قاہرہ میں عرب لیگ کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطاق ملاقات میں دونوں برادرملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خاص طور پرغزہ میں پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی اور وزیر خارجہ کے میشر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم ولد مرزوک اور تیونس کے وزیر خارجہ محمد النفطی نے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: