Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی صدر کی مشیر کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو فرانسیسی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ این کلیئر لیجینڈر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
علاقائی، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیگورنیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
رابطے کے دوران دونوں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: