Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

’أفغان تارک وطن کو نشہ آور مادہ میتھامفیتامین سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے کے جرم پر ایک تارک وطن کو سزائے موت دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’أفغان تارک وطن خان شینواری کونشہ آور مادہ میتھامفیتامین سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیاہے‘۔
 

شیئر: