Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 690 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 2,900 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,486 روپے برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 515 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: