Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت

فلسطینی کاز پر کثیر الجہتی تعاون تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو قاہرہ میں عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں ملاقاتوں کے دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے مختلف شعبوں میں جوائنٹ عرب ایکشن کو مضبوط بنانے، عرب اور بین الاقوامی ایشوز خاص طور پر فلسطینی کاز پر کثیر الجہتی تعاون تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللہ المطر نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی حکومت کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لے عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں شام کے بحران کو حل کرنے، اس کے سیاسی، سلامتی اور انسانی نتائج سے نمٹنے میں عرب کردار کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا

شیئر: