Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے فیصلوں کے علاقے پر اثر ات

 مکہ مکرمہ .... مبصرین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد اور نائب وزیراعظم مقرر کرنے اور انہیں وزیر دفاع کے منصب پر برقرار رکھنے اور بانی مملکت کی تیسری نسل کو اقتدار تفویض کرنے کے ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر اہم اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے نئی تقرریاں کرکے سعودی عوام، خلیج و عرب دنیا اور پورے جہاں کو یہ پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل نوجوان قیادت کے حوالے کیا جارہا ہے۔ قیادت کے باب میں اخلاص اور شفافیت کا لحاظ رکھا گیا ہے اور رکھا جارہا ہے۔ شاہ سلمان کے بدھ کو صادر ہونے والے 17فیصلوں نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر میں اطمینان و سکون کی لہر دوڑا دی۔ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سعودی عرب سابق حکمرانوں کے عہد میں انجام پانے والے کارناموں کی حفاظت کریگا اور نئے سعودی عرب کی تعمیر و تشکیل کے اقدامات تیزی سے انجام دے گا۔الاﺅنس ، مالی ترغیبات اور مکافہ جات کی بحالی کے اندرون ملک گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ عوام کو یہ پیغام چلا گیا کہ شاہ سلمان انکے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ نئے فیصلوں سے نئے عہد کے اہم نقوش اجاگر ہوگئے۔ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے نظام حکومت میں بھی بنیادی تبدیلی کردی۔ اس سے شاہی خاندان کی نئی نسل کے اندر ملک و قوم کیلئے نئے جذبے سے کام کرنے کا حوصلہ ابھرا۔

شیئر: