Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع اور مدینہ منورہ دنیا کے گرم ترین شہروں میں سرفہرست

’عالمی ادارے کی فہرست میں ینبع میں 46 ڈگری، دوسرے نمبر پر سلطنت عمان کے شہر مرمول میں 45.6 ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں ینبع کو سرفہرست ،مدینہ منورہ تیسرا  اورالاحسا کو ساتواں قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے عالمی ادارے نے دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
عالمی ادارے کی فہرست میں ینبع میں 46 ڈگری، دوسرے نمبر پر سلطنت عمان کےشہر مرمول میں 45.6 ڈگری اور مدینہ منورہ میں 45.5 ڈگری ہے۔
الاحسا فہرست میں ساتواں گرم شہر ہے جہاں درجہ حرارت 44.5 ہے، وادی الدواسر بارہویں نمبر پر ہے جہاں 43.9 ڈگری ہے جبکہ العلا تیرہواں گرم ترین شہر ہے جہاں 43.9 ڈگری ہے۔
فہرست میں  5 عرب ممالک کے گرم ترین شہر ہیں جن میں کویت، مصر کا شہر اسوان، عمان کا شہر مرمول اور عراق کے شہر بصرہ اور الفاو شامل ہیں۔
دریں اثنا سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مدینہ  منورہ شہر کے علاوہ العیص میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہاہے کہ ’طائف، اضم اور العرضیات میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
 

شیئر: