Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فیسٹیول میں جابر بن حیان ’فادر آف کیمسٹری‘ کو خراج عقیدت

کنگ سلمان سائنس اوئسس میں جابر بن حیان کی زندگی اور تخلیقات پیش کی گئی ہیں۔ فوٹو واس
کیمسٹری کے معروف مسلمان سائنسدان جابر بن حیان کو ان کی نمایاں خدمات کے طور پر ’فادر آف کیمسٹری‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق ریاض کے کنگ سلمان سائنس اوئسس میں 2024 اسٹیم فیسٹیول میں معروف سائنسدان کی زندگی اور ان کی تخلیقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
‘فن کیمسٹری’ کے زیرعنوان 30 ستمبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں طلباء کے لیے تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی تجربات پیش کئے جائیں گے۔
ابن حیان کی تخلیقات میں کشید کے عمل نے اسلامی دنیا اور مغرب دونوں میں کیمسٹری کو بہت عروج تک پہنچایا ہے۔721 میں پیدا ہونے والے جابر بن حیان نے بنیادی کیمیائی مرکبات دریافت کیے جو آج بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
مسلمان سائنسدان کے علم کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے ان کے تجربات کا لاطینی زبان میں ترجمہ بھی ہوا ہے۔
جابر بن حیان کی قابل ذکر دریافت میں ہائیڈروکلورک ایسڈ، سلفیورک ایسڈ، گولڈ واٹراور سلور نائٹریٹ شامل ہیں۔
انہوں نے سٹیل کی پیداوار، واٹر پروفنگ اور مصنوعی موتی بنانے جیسے عملی استعمال پر بھی تحقیقی کی ہے۔

سائنسی نمائش میں 100 ورکشاپس، پینل ڈسکشنز اور لائیو شو شامل ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

عرب دنیا میں قرون وسطیٰ کے ماہر عمرانیات ، فلسفی اور مورخ ابن خلدون نے ان کی تعریف ’کیمسٹری مصنفین کے امام‘ کے طور پر کی ہے اور کیمسٹری کو بعض اوقات ’جابر کی سائنس‘ کہا جاتا ہے۔
اس تقریب کا مقصد سعودی عرب کے سائنسی ورثے میں وسعت کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہداف سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
سائنسی نمائش میں 100 ورکشاپس، پینل ڈسکشنز، لائیو شوز اور STEAM فیلڈز میں انٹرایکٹو نمائشوں کے علاوہ ماضی، حال اور مستقبل کی سائنس و ٹیکنالوجی کی تلاش شامل ہے۔

ابن حیان نے دنیا بھر میں کیمسٹری کو عروج تک پہنچایا ہے۔ فوٹو واس

یہ تقریب مقامی اختراعات، پائیدار طریقوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کرتی ہے، جو سائنسی ترقی کے لیے مملکت کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
ریاض میں ہونے والی ایگزیبیشن میں 25 سے زیادہ پویلین موجود ہیں جہاں کیمسٹری کی تاریخ، پیٹرو کیمیکل ایجادات، ماحولیاتی چیلنجز اور وژن 2030 سے ​​منسلک پائیدار حل کا احاطہ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: