سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جوڈیشل پبلک پراسیکیوشن کورکے 32 ارکان کو ترقی دینے کا شاہی حکم جاری کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا
ان کا کہنا تھا’ یہ اقدام پبلک پراسیکوشن کے کردار کو مضبوط بنانے اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق اسے ترقی دینے کےلیے قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے‘۔
شیخ المعجب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’ترقی پانے والے ارکان کو دین اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں کامیابی ملے‘۔