Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کھلے مقامات پر دھوپ میں کام لینے پر تین ماہ کی پابندی ختم

 فیصلے کے ساتھ اداروں کی تعمیل کی شرح 94.6 تک پہنچ گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر تین ماہ کی پابندی اتوار 15 ستمبر کو ختم ہوگئی‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعرات 15جون سے 15 ستمبر2024 تک دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک کھلے میدان میں ڈیوٹی لینے پر پابندی رہی۔
وزارت افرادی قوت نے قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ  ہیلتھ کے تعاون سے اس پرعملدرآمد کرایا۔
دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی کے فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے ’اس سال اس فیصلے کے ساتھ اداروں کی تعمیل کی شرح 94.6 تک پہنچ گئی‘۔
واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔

شیئر: