Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی دے دیا

پاکستان نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے علاوہ جی سی سی ممالک کے شہری پاکستان میں ویزہ لیے بغیر ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور وہاں 90 دن تک قیام کرسکتے ہیں۔
پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ’ویزہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد جی سی سی ممالک کے شہریوں کو پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں رہی۔‘
’وہ پیشگی ویزہ لیے بغیر سیاحت یا کاروبار کی غرض سے پاکستان آ سکتے ہیں اور 90 دن تک قیام کرسکتے ہیں۔‘
 

شیئر: