Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں کی ریاض منتقلی، آخری دو گاڑیاں کس نے جیتیں؟

سعودی بچیوں نے گزرنے والے طیارے کے سامنے تصویر بنائی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الیشخ نے  السعودیہ کے طیاروں کی ریاض منتقلی کے آخری مرحلے کی بہترین تصویر پرآخری دو گاڑیاں بھی تقسیم کردیں۔
ایک گاڑی سعودی بچیوں کو دی گئی جنہوں نے شاہراہ سے گزرنے والے طیارے کے سامنے بنائیں۔
بچیوں کے ہاتھوں میں السعودیہ کے ماڈل طیارے تھے جبکہ ان کے عقب میں شاہراہ پر جدہ سے ریاض لائے جانے والے طیاروں کا کاررواں گزرتا دکھائی دے رہا تھا۔
آل الشیخ نے طیاروں کے استقبال کے لیے کھڑے دو سعودی نوجوانوں کی تصویر کو انعام کا حقدار قراردیا جس میں نوجوان سعودی عرب کے قیدم لباس پہنے طیارے کے ساتھ کھڑے تھے۔
 واضح رہے پہلا انعام ایک معمر سعودی خاتون کو دیا گیا جو ریاض سیزن کے لیے لائے جانے والے طیاروں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم رہی تھیں۔
دوسرا انعام ایک بچے کو دیا گیا جو عسکری یونیفارم میں طیارے کے استقبال کے لیے کھڑا تھا۔
تیسری گاڑی ایک معمر سعودی خاتون کو ملی جبکہ چوتھا انعام ایک سعودی نوجوان کو دیا گیا جس کی ٹانگ کٹی ہوئی تھی اور وہ طیارے کے استقبال کے لیے راستے میں کھڑا تھا۔
پانچویں گاڑی ایک بچی کو دی گئی جبکہ چھٹی گاڑی ایک ریٹائرڈ معذور فوجی کو دی گئی جو یونیفارم میں تھا۔
علاوہ ازیں ثادق کمشنری میں ایک سعودی شہری نے طیارے کے کاررواں میں شامل کارکنوں کے اعزاز میں اونٹ ذبح کرکے دعوت کا اہتمام کیا۔
شہری کا کہنا تھا  طیارے کے کاررواں میں شامل افراد کے لیے خصوصی طورپر اونٹ ذبح کیا ہے جبکہ ان کے لیے صحرا میں خصوصی طورپر اہل بادیہ کی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔

شیئر: