Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے روزگاری کی شرح کم، 63 فیصد شہری مکانات کے مالک ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان

اہداف کے حصول کےلیے امید اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ’مملکت کے وژن 2030 کے آغاز سے  ہم وطنوں کی ترقی و بہتری ہماری توجہ کا مرکز و محوررہے ہیں۔ ملک و قوم کی ترقی آنے والے نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے‘۔
 ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے  بدھ کو ریاض میں مجلس شوری کے 9 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
ان کا  کہنا تھا ’جس سفر کا آغاز وژن سے کیا تھا وہ بخیر وخوبی جاری ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے اہداف حاصل کرلیے۔عالمی درجہ بندی میں بھی مملکت کوبہتری حاصل ہوئی ہے‘۔
سعودی ولی عہد نے کہا’اس عظیم سفرمیں مملکت نے بنیادی کامیابیاں حاصل کی جن میں تیل کے ماسوائے ذرائع کے میدانوں میں ہونے والی ترقی کا جائزہ لیں تو وہ گزشتہ برس کے اعداد وشمار کے مطابق 50 فیصد ہے‘۔
’یہ اس بات کی دلیل ہے کہ متنوع معاشی ذرائع میں نمایاں ترقی ہوئی جبکہ سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی ہوئی جو سال 2017 میں 12.8 فیصد سے کم ہو کر سال 2024 میں 7.6 فیصد تک پہنچ گئی‘۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا’سال 2016 میں 47 فیصد شہری مکانوں کے مالک تھے جن کی شرح میں اضافہ ہوکر یہ تناسب 63 فیصد تک پہنچ گیا‘۔
سیاحتی شعبے میں بھی بہتری آئی ہے۔ سال 2019 میں قومی سیاحتی پالیسی جاری کی گئی جس کا ہدف سال 2030 تک سوملین سیاح تھے۔ کامیاب پالیسی سے سال 2023 میں سیاحوں کی تعداد 109 ملین ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ سعودی عرب عالمی سطح پرسیاحت کے حوالے سے 17 ویں درجے پر پہنچ گیا۔

 ولی عہد نے خطاب میں شوری کونسل کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا ’اگرچہ مملکت جدیدیت اور تنوع کی راہوں پر آگے بڑھ رپی ہے لیکن ملک اپنی شناخت اور اقدار کے تحفظ  کےلیے کوشاں ہے جو ہمارے اباو اجداد کے سفر کی توسیع ہے‘۔
’ہم اپنے اہداف کے حصول کے سفر کو جاری رکھنے کےلیے امید اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں‘۔
 ولی عہد نے اپنے خطاب میں شوری کونسل کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا اور کہا’ آج ہم شوری کونسل کے ایک نئے دور کا آغاز پر ہیں۔ سرکاری ادراوں کی ترقی کے حوالے سے کونسل کے فعال کردار کی اہمیت واضح ہے‘۔

شیئر: