Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا رابطہ اجلاس

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے بدھ کو عمان میں ایک رابطہ اجلاس کیا۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے صدارت کی۔
فلسطینی وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد المریخی، مصر کے نائب وزیر خارجہ نبیل حبشی اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیظ موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارتی اجلاس کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر مشترکہ اسلامی اور عرب کوششوں کو مربوط کرنا تھا۔
اجلاس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کوششوں، مغربی کنارے میں  خطرناک کشیدگی،  انسانی تباہی اور تمام متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ  نے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے، فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل کو یقینی بنانے، دنیا اور خطے میں سلامتی اور امن کی حوصلہ افزائی کےلیے عرب اسلامی کوششوں کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی اقدامات کے تحت چار جون 1967 کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو،کے ذریعے دو ریاستی حل  کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
ملاقات میں سعودی سفیر نایف السدیری، وزارت خارجہ عبدالرحمن الداود اور سعودی وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

شیئر: