خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کویت کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح سے شیخ جابر مبارک الحمد المبارک الصباح کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ کویت پہنچے تو کویت کے نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح اور کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے ان کا خیرمقدم کیا۔