Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی شاہراہوں پر 7 ہزار سے زائد نگراں کیمرے

موسمی صورتحال پر ٹیموں کو 24 گھنٹے قبل فعال کردیا جاتا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) میں یونیفائیڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر حمد العفیفی نے کہا کہ یونیفائیڈ کنٹرول سینٹر ایک جدید انفراسٹرکچر پر انحصار کرتا ہے جس میں 7 ہزار 700 کیمروں کا نیٹ ورک بھی شامل ہے جو اتھارٹی کی ٹیموں کو ٹریفک کی صورتحال کی حقیقی وقت میں نگرانی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز کانفرنس اور ایگزیبیشن کے 30 ویں ایڈیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے العفیفی نے کہا کہ جدید نظام ٹریفک جام یا پانی  سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی نشاندہی کرنے  کے علاوہ بڑے اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے میں مدد  ملتی ہے۔
العفیفی نے کہا کہ یہ مرکز امارات میں سالانہ 400 سے زائد اس حوالے سے ایونٹ آرگنائز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ ڈیٹا کے تجزیے نے اتھارٹی کو گزشتہ  ادوار کے دوران 150 واٹر شیڈ سائٹس کی نشاندہی کرنے کے قابل بنایا جس کے نتیجے میں سٹراٹیجک انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد ہوا تاکہ ہنگامی حالات میں ان سے فعال طور پر نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔
حمد العفیفی نے کہا کہ  موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹس کی بنیاد پر فیلڈ ٹیموں کو متوقع موسمی صورتحال سے 24 گھنٹے قبل فعال کردیا جاتا ہے جو متوقع بارش اور اس صورتحال میں ٹریفک کو یقینی بنانے اور اہم مقامات پر آلات اور وسائل کی فراہمی فوری اور یقینی بناتا ہے۔ یونیفائیڈ کنٹرول سینٹر فار ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سسٹمز سمارٹ  ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین کنٹرول سینٹرز میں سے ایک ہے۔ نقل و حمل کے مختلف ذرائع کو کمانڈ، کنٹرول اور انٹیگریٹ کرنے کی صلاحیت ہے جس میں دبئی میٹرو، دبئی ٹرام، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسیاں اور سمندری نقل و حمل شامل ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: