Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتی گاڑی کی سن روف سے نکلنا خلاف ورزی ہے: دبئی ٹریفک پولیس

اس پر دو ہزار درہم جرمانہ ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی کی کھڑکی یا ’سن روف‘ سے باہر نکلنا قانونا خلاف ورزی ہے جس پر چالان کیا جاتا ہے۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کرنل سیف المزروعی نے مزید کہا کہ چلتی گاڑی کی کھڑی سے باہر جھانکنا یا گاڑی کی چھت پربیٹھنا حادثے کی وجہ بن سکتا ہے۔
گزشتہ 5 ماہ کے دوران ایسا کرنے والے متعدد افراد حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ ایسا کرنے والوں کا چالان کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 2 ہزار درھم جرمانہ ہوتا ہے جبکہ گاڑی کو 60 روز کے لیے پولیس یارڈ میں جمع کیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے والے ڈرائیور کے 23 پوائنٹ بھی کم کر دیئے جاتے ہیں۔
کرنل المزروعی کا مزید کہنا تھا کہ چلتی گاڑی کی کھڑکیوں سے نکلنا یا اس کی چھت پر سوار ہونا انتہائی نامناسب عمل ہے جس سے نہ صرف گاڑی میں سوار افراد بلکہ دوسرے بھی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: