Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ریڈ سگنل توڑنے والے لاپروا ڈرائیوروں پر 50 ہزار درہم جرمانہ

ریڈ سگنل توڑنے سے 51 حادثات میں دو افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوئے(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے کہا ہے کہ ’سات ماہ کے دوران ریڈ سگنل توڑنے سے 51 ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور 73 افراد زخمی ہوئے ہیں‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سیف المزروعی نے کہا کہ ’ریڈ سگنل توڑنے پر 855 گاڑیاں ٹریفک پولیس نے اپنی تحویل میں لیں جبکہ سات ماہ کے دوران 13 ہزار 876 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔ 
دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’ریڈ سگنل توڑنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہے جبکہ 30 دن تک گاڑی تحویل میں رہتی ہے اور 12 ٹریفک پوائنٹس کاٹ لیے جاتے ہیں‘۔ 
سیف المزروعی نے خبردار کیا کہ’ ریاست دبئی کا 30 واں آرڈیننس ان لاپروا ڈرائیوروں پر لاگو کیا جائے گا جو ریڈ سگنل توڑنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور دوسروں کی زندگی کو خطرات سے دوچار کردیتے ہیں‘
’ایسے ڈرائیوروں پر پچاس ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا اور 23 بلیک ٹریفک پوائنٹ دیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: