Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری سیاحت کےلیے کن نئے مقامات کو سرچ کررہے ہیں؟

سعودی مسافروں کے مقا مات میں کویت، منامہ، تبلیسی اور شرم الشیخ شامل ہیں۔ (فوٹو سبق)
ٹریول گائیڈ، ایئرلائنز اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے معروف ’سکائی سکینر‘ نے کہا ہے کہ مملکت سے بین الاقوامی پروازوں کی تلاش اور بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی مسافر نئی منزلوں کےلیے انٹرنیٹ سرچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سکائی سکینر نےان اہم بین الاقوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے جو مملکت کے مسافروں میں ان دنوں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 میں سعودی مسافروں کے لیے مقبول مقامات میں کویت، بحرین کا منامہ، تبلیسی اور مصر کے شرم الشیخ شامل ہیں۔ کویت کے لیے انٹرنیٹ سرچ میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سکائی سکینر کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں مملکت سے بین الاقوامی سفر کے حوالے سے سرچ  میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
جنوری 2023 کے مقابلے میں اس سال جنوری 2024 میں  انٹرنیٹ سرچ میں 66 فیصد اضافہ رہا۔ فروری میں نئی منزلوں کی تلاش 54.6 فیصد، مارچ میں 64.7 فیصد، اپریل میں 54.1 فیصد، مئی میں 47.0، جون میں 43.3 فیصد اور جولائی میں 24.8 فیصد رہی۔ 
ہ ماہانہ سرچ ریشو میں بھی اس سال اضافہ  ہوا ہے۔ اس سال مئی میں اپریل کے مقابلے میں سرچ میں 57 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جون میں اپریل کے اعدوشمار کے مقابلے میں 62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سکائی سکینر کے ٹریول ایکسپرٹ ایوب المامون کا کہنا ہے سعودی عرب میں نئی منزلوں کی تلاش اور بکنگ میں اضافہ مسافروں میں بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی خواہش کا ایک مثبت اشارہ ہے۔
 اعدادوشمار ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں مقامات میں گہری دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جو مختلف سفری ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس میں فیملی ٹریول سے لے کر تفریحی سفر تک شامل ہیں۔
المامون نے کہا ایئرلائنز بھی اپنے نیٹ ورک کو بڑھا رہی ہیں اور نئے روٹس متعارف کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور یہ رجحان جاری رہے گا جس سے مملکت کے مسافروں کو دنیا بھر میں نئے مقامات کی سیر کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔
 سکائی سکینرز کے اعدادوشمار میں سعودی عرب سے دنیا بھر کے لیے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے ان  میں سب سے نمایاں ممالک میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، انڈیا، مصر، ترکیہ، برطانیہ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور اٹلی  رہے۔
جبکہ شہروں کے حوالے سے سب سے زیادہ قاہرہ، استنبول، ڈبلن، لندن، جکارتہ اور حیدرآباد مقبول انتخاب کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: