Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وفد کی سربراہی کریں گے

سعودی وفد متعدد سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے، وہ سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران متعدد سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرے گا، جس کا مقصد کثیر الجہتی بین الاقوامی کام کو آگے بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اجلاسوں میں عالمی سلامتی اور قیام امن کی کوششوں اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
سعودی وفد میں امریکہ میں سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر مملکت برائے امور خارہ عادل الجبیر، وزیر کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ اور وزیر اقتصادیات ومنصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم شامل ہیں
سعودی امادادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ، وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن الراسی اور اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب عبدا لعزیز الواصل شامل ہیں۔

شیئر: