Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے جمعے تک بارش کی زد میں، شہری دفاع کا الرٹ

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے پیر 23 ستمبر سے جمعے تک مملکت کے کئی علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں‘۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ مکرمہ، الجموم، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
’الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے بھی درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ نجران میں آئندہ چند دنوں کے دوران درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: