Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے 4 فوجی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک، 9 زخمی

اماراتی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ’حادثے میں دیگر نو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چار فوجی ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب نیوز نے اماراتی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’حادثے میں دیگر نو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘
سرکاری نیوز ایجنسی ‘وام‘ پر فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ملک کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان فوجیوں کی جان گئی۔‘
اس بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
بیان کے مطابق ’زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘
 

شیئر: