9 ممالک کی شرکت سے ’رماح النصر‘ فوجی مشقیں جاری
’فوجی مشقیں 18 فروری کو ختم ہوں گی جن میں جوانوں کو جدید عسکری ہنر سکھائے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب،پاکستان اور دیگر 9 بردار اور دوست ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر‘ گزشتہ 7 دنوں سے جاری ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 9 دوست ممالک کی أفواج کے علاوہ مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہیں۔
مشترکہ فوجی مشقیں 18 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی جن میں جوانوں کو جدید عسکری ہنر سکھائے جارہے ہیں۔
مشترکہ مشقوں کے سربراہ جنرل خالد الحربی نے کہا ہے کہ ’مشقوں کا مقصد باہمی عسکری تعلقات کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے علاوہ مشترکہ مشقوں کی اہلیت کی بھی جانچ کی جائے گی‘۔
’مشترکہ عسکری مشقوں سے عسکری امور کے تجربات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے جبکہ باہمی تعارف اور تعلقات میں بھی اضافہ ہوتا ہے‘۔
واضح رہے کہ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکہ، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہیں۔